(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کا باغوں کے شہر لاہور کو دوبارہ سر سبز بنانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم آئندہ ہفتےلاہور میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مون سون شجر کاری کے دوران شہر بھر میں زیادہ پودے لگانےکا ہدف دیا ہے، وزیراعظم مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کریں گے،شہر میں 50مختلف مقامات پر میاواکی میتھڈ کےتحت پودے لگائیں جائیں گے، شجر کاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگانےکو ترجیح دی جائےگی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان نےرواں سال مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا، وزیر اعظم مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کریں گے، مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی طرز میاواکی میتھڈ استعمال کیا جائے گا، لاہور شہر بھر میں 50 مختلف مقامات پرمیاواکی میتھڈ کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔
میاواکی میتھڈ کے تحت لگائے گئے پودے پانچ سے چھ ماہ میں تیار ہوجاتے ہیں، لاہور کی لبرٹی مارکیٹ چوک میں میاواکی میتھڈ کے تحت 6 ماہ میں تمام پودے تیار ہوگئے، رواں شجر کاری کاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگائے جانے کو ترجیح دی جائے گی، شجر کاری مہم کے دوران چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال وزیراعظم عمران خان نے لاہور سول سیکرٹریٹ میں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم کا افتتاح کیا تھا،اس موقع پر سیکرٹری جنگلات نےچیف سیکرٹری پنجاب کوشجرکاری کے حوالے سےحکومت پنجاب کےاہداف بارے بریفنگ دی تھی۔
چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ موسم بہارکی شجر کاری مہم کےدوران پنجاب میں 10کروڑ پودے لگانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے،6کروڑ80لاکھ پودے سرکاری جنگلات،4کروڑمحکمہ دفاع کی زمین،2کروڑ دیگرسرکاری محکموں کی زمینوں جبکہ2کروڑ50لاکھ پودے نجی زمینوں پرلگائے جائیں گے۔