سرکاری ڈسپنسریاں چلانے کا سی ای او ہیلتھ کا اختیار ختم

11 Jul, 2020 | 03:44 PM

Shazia Bashir

جیل روڈ (بسام سلطان) سی ای او ہیلتھ کے تمام اختیارات ختم کردیئے گئے۔ ڈسپنسریوں اور مدرچائلڈ ہیلتھ سنٹرکے تمام انتظامی امور سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کردیئے گئے۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی ای او ہیلتھ کے تمام اختیارات ختم کردیئے گئے۔ ڈسپنسریوں اور مدرچائلڈ ہیلتھ سنٹرکے تمام انتظامی امور سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کردیئے گئے۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا، تمام دیہی، سول ڈسپنسریزیا مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر میں کی جانے والے تبادلے صرف سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کی اجازت سے ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق انتظامی سمیت مالی امور پنجاب ہیلتھ فسلٹیشن مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ہوں گے، ڈسپنسری اور ایم سی ایچ میں کئے جانے والے تمام انتظامی فیصلے سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے جاری کردہ این او سی کے بعد کیے جا سکیں گے۔

دوسری جانب عطائیت کی روک تھام کے لئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کا بڑا فیصلہ، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تربیت دینے کے لئے شیڈیول جاری کر دیا گیا۔ عطائیت کے خاتمے کے لئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈی او ایچ ایم ایس، ڈی او ایچ ہیومن ریسورس کو ضلعی سطح پر تربیت فراہم کی جائے گی۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے تربیتی شیڈیول جاری کر دیا گیا، ضلع لاہور کے افسران کے لئے تربیتی سیشن 24 جولائی کو منعقد کیا جائے گا، افسران پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی جانب سے منتخب کردا فوکل پرسن ایڈیشن ڈائریکٹر اینٹی کو ایکری ڈاکٹر سعید اصغر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں