کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کے بارے اہم خبر آگئی

11 Jul, 2020 | 11:58 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بریسٹ کینسر کا شکار پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل مہلک بیماری کے خلاف کافی عرصہ سے جنگ لڑرہی تھیں جس کی وجہ سےان کی صحت بھی ناساز ہوگئی،اداکارہ نے ہمت اور حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور اس کے خلاف فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کافی عرصہ سے کینسر کے عارضے میں متبلا تھیں بلآخر ابہوں اس بیماری کو شکست دے دی،کینسر سے نجات حاصل کرنے کے بعدانہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئےٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ ہ ان کی زندگی میں کیموتھراپی کا مرحلہ کسی جنگ سے کم نہیں تھا، لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔

اداکارہ نےمزید ٹویٹ کرتے بتایا کہ کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث اُن کا شوگر لیول  600 سے تجاوز کر جاتا تھا، اور اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور ہسپتال سے نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی۔

اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہناتھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں، لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء پیغامات انہیں ہمت دلاتے رہتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔

اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتے ان کا کہناتھا کہ براہِ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں،کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے۔

 انہوں نےسب کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہ اللہ سب کمزور لوگوں کی مدد کرے ،آخر میں انہوں نےلوگوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنی زندگی میں کسی چیز کو بے معنی نہ سمجھئے۔

مزیدخبریں