ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ٹیسٹ کم کرکے کہتے ہیں کورونا نیچے آگیا: سعید غنی

پنجاب میں ٹیسٹ کم کرکے کہتے ہیں کورونا نیچے آگیا: سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی کہاں غائب ہوگئی؟ اس پر کیوں بات نہیں ہوتی؟ صدر مملکت، گورنر سندھ اور علی زیدی نے گینگ وار کی شمولیت کیلئے کمیٹی بنائی، سی ویو پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں امن کمیٹی کے رہنما آتے رہے، ابراج گروپ کے احسان تلے پوری پی ٹی آئی دبی ہوئی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، علی زیدی کے پاس کچھ شواہد ہیں تو وہ گواہ بن جائیں، پوری دنیا میں پی آئی اے کی پرازوں پر پابندی لگائی جا چکی ہے، حکومت چاہتی ہے پی آئی اے کو اسٹیل ملز کی طرح زمیں بوس کیا جائے، یہ پی آئی اے کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں،چینی سکینڈل سے حکومت توجہ ہٹانا چاہتی ہے، پوری دنیا میں پٹرول ملتا رہا کوئی خریدنے والا نہیں، پاکستان واحد ملک تھا جہاں لوگوں کو پٹرول نہیں مل رہا تھا، نالائق ، سلیکٹڈ حکومت کورونا سے متعلق پوری دنیا کو دھوکا دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی اس پر لوگوں کی توجہ ہٹادی گئی، پنجاب میں گندم کا شدید بحران ہے، قیمتیں بہت زیادہ ہے،اب تک ٹھیک ہے مگر پنجاب کا اثر سندھ پر بھی پڑ سکتا ہے، پنجاب میں کورونا کے ٹیسٹ کرنا کم کر دیئے اور کہتے ہیں کہ کورونا نیچے آگیا ہے، ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کم کریں تو کیسز کم رپورٹ ہوں گے، یہ بھی ٹرمپ کی طرح ایک فلسفے ایک نظریے پر چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اس میں علی زیدی گواہ بن جائیں، یہ وفاقی وزیر بن گئے مگر عقل نہیں آئی انہیں، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا ہے، اسرار اللہ گنڈا پور خود کش دھماکے میں شہید ہوئے تھے، اس مقدمے میں اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی نے بیان دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer