پنجاب حکومت نے بھیک مانگنے پر پابندی لگا دی

11 Jul, 2019 | 03:42 PM

Sughra Afzal

(عرفان ملک) حکومت پنجاب نے سماجی لعنت کے خاتمے بھیک مانگنے پر پابندی عائد کر دی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حالیہ بغیر پروٹوکول شہر کے دورے کے دوران انہیں متعدد بھکاری بھیک مانگتے نظر آئے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو احکامات دیئے کہ گدا گروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں،لاہور پولیس نے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا، شہر کے مختلف مقامات پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

 ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہےکہ بھکاریوں کیخلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں، بھکاری ٹریفک کی روانی میں خلل اور سکیورٹی خدشات پیدا کر تے ہیں، لیکن اس کیساتھ ساتھ دیگر اداروں کو بھی اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ گداگر رہائی کے اگلے ہی روز دوبارہ اس کام میں لگ جاتے ہیں۔

پولیس نےا بتک بیس مقدمات درج کر کے پچیس سے زائد مرد اور خواتین گداگروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ کم عمر بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں