مہنگائی سے پریشان عوام کوا یک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

11 Jul, 2019 | 02:52 PM

Sughra Afzal

(حسن علی) مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 سے20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش پر عائد کیے جانیوالے جی ایس ٹی سے جہاں دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا وہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، اکبری منڈی میں درجہ اوّل گھی 175 سے بڑھ کر185  روپے فی کلو ہوگیا جبکہ پرچون میں درجہ اوّل گھی 195 سے 200 اور 210 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اکبری منڈی میں درجہ دوم کا گھی دس روپے اضافے کے بعد 165 روپے کا ہوگیا جبکہ پرچون میں درجہ دوم کا گھی 175 سے 185 روپے فی کلوتک فروخت کیا جارہا ہے، گھی کیساتھ ساتھ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل پرچون میں 185 سے لے کر220 روپے فی کلو تک فروخت کیے جارہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہےکہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے نئے لگائے جانیوالے ٹیکسوں کے باعث گھی، کوکنگ آئل سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے اورعوام کو ریلیف دینے کے وعدے پورے کرے۔

مزیدخبریں