"کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قید ہے"

11 Jul, 2019 | 01:23 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قید ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والا نواز شریف آج جیل میں ہے۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ آئین پاکستان میں واضح طور سے لکھا ہوا ہے کوئی بھی شہری کسی بھی قیدی سے مل سکتا ہے، نواز شریف اس ملک میں ترقی لیکر آئے، قوم کو سی پیک دیا اور اب اس ملک میں مہنگائی کا طوفان اُمڈ آیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ آج کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بند ہے اور حکومت نے عوام کیلئے سہولتیں پیدا کرنے کی بجائے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا نمبر گیم اپوزیشن کے پاس ہے۔

مزیدخبریں