علی عباس: ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت میدان میں آ گئی، پنجاب حکومت نے ڈی جی خان اور بہالپور میں ماحولیاتی لیبارٹریز کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئےانوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سموگ بنائی جارہی ہے جو فیکٹریوں کے فاضل مادوں کے اخراج اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنائے گی، اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے ڈی جی خان اور بہالپور میں ماحولیاتی لیبارٹریز کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
انوائرمنٹل ایجنسی فیکٹریوں سے نکلنے والے فاضل مادوں کے اخراج کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی لگائے گی، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تحت اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرامز پر عملدرآمد کروائے گا۔
حکام کے مطابق ماحول کی مانیٹرنگ کرنےکیلئےمسنگ آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اورآلات کی مدد سے زمین میں ہوا، پانی کی کوالٹی کو جانچا جا سکے۔