سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت بدلتی ہے ہمیں جیل میں ڈال دیا جاتاہے پہلی بار جیل نہیں گئے۔
احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مکالمے اور مفاہمت کی سیاست کو این آر او کا نام دیا گیا اور ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الزامات لگا کر اپوزیشن کی پکڑ دھکڑسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ جب بھی حکومت بدلتی ہے ہمیں جیل میں ڈال دیا جاتاہے پہلی بار جیل نہیں گئے-