ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئےسینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری کو ختم کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےدیگر ممالک کی طرح سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنےکا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے20  تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئےسینٹرل کنٹریکٹ میں ای کیٹیگری کو مکمل طور پرختم کر دیا جائےگا۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹیم کے مستقل اراکین کو شامل کیا جائےگا۔

جبکہ صرف ایک کیٹیگری کےلیےٹیم میں شامل کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا جائےگا، ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اختیارات کی منتقلی کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری ایم ڈی وسیم خان دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer