ڈی پی آئی نے سرپلس سٹاف کو بڑی ذمہ داری دے دی

11 Jul, 2019 | 10:12 AM

Shazia Bashir

افیفا نصراللہ: ای ٹرانسفر کے ذریعے اساتذہ کے تبادلوں کی وجہ سے کوئی بھی سکول بند نہ ہو، ڈی پی آئی نے سرپلس سٹاف کو بڑی ذمہ داری دے دی۔     

ڈی پی آئی ایلیمنٹری سکولز پنجاب نے تمام اضلاع کے سی ای اوز، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے نام مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے دیگر سکولوں میں سرپلس اساتذہ کوایسے تعلیمی اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کیلئے تجاویز اور سفارشات بھیجی جائیں تا کہ بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔

مراسلے میں سی این اوز، ڈی ایس اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو سرپلس سٹاف کو ان سکولوں میں تعینات کرنے کیلئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کوتجویزدینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ ای ٹرانسفر کے دوران سکول کو بندنہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں