ملک اشرف: شہرمیں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بھی سڑک پر ڈیڑھ فٹ تک پانی جمع ہونے سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے باوجود لاہور رجسٹری کے باہر بارشی پانی کی نکاسی کا موثر بندوبست نہ ہو سکا اور بارش کے بعد جی پی او چوک سےاے جی آفس چوک تک سڑک پر پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے۔ لاہور رجسٹری کے باہر ہے ڈیڑھ فٹ تک پانی جمع ہونے سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے، آج بھی بارش تھمنے کے بعدواسا کا عملہ بوقت نہ پہنچا، دوسری طرف مال روڈ پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثررہی۔
ہال روڈ کے قریب سڑک پر پیپل کا درخت گرنے سے ہائیکورٹ کے باہر ججز گیٹ کے قریب بیرئیر لگاکرٹریفک کو متبادل راستوں پر گامزن کیا گیا۔