ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی لاپرواہی، انتہائی اہم ریکارڈ بارش کی نظر ہوگیا

پولیس کی لاپرواہی، انتہائی اہم ریکارڈ بارش کی نظر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارفان ملک: طوفانی بارشیں سی سی پی او آ فس کا ریکار ڈ بہالے گئیں۔ تہہ خانے میں پانی بھر جانے کے سبب دہشت گردوں سمیت انتہائی خطرناک کریمینلز کا ریکارڈ ضائع ہو گیا۔ اہلکاروں کی دھوپ میں رکھ کر فائلیں خشک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

 کے مطابق لاہور میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سی سی پی او آفس کے تہہ خانوں میں بارش کا پانی بھر گیا۔ جس سے تہہ خانوں میں موجود فرنیچر، الیکڑک کا سامان اور پولیس کا دائمی ریکارڈ بھی بری طرح متاثر ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ستوکتلہ:موبائل شاپ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،سٹی42نےفوٹیج حاصل کر لی

لاہور پولیس کی جانب سے ریکارڈ کو سی سی پی آفس کے لان میں رکھ کر دھوپ لگوائی جا رہی ہے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کاغذ کا ہونے کی وجہ سے پانی سے بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  الیکشن 2018: لاہور کے اہم پولنگ اسٹیشنز کو خطرناک قرار د ے دیا گیا

ضائع ہونے والے پولیس ریکارڈ میں انتہائی خطرناک دہشت گردوں ، کریمینلز سمیت دائمی ریکارڈ تھا جو کھبی بھی ضائع نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کے مطابق تہہ خانوں میں اب دیواریں اونچی کر دی گئی ہیں تاکہ دوبارہ پانی نہ بھر سکے۔