ستوکتلہ:موبائل شاپ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،سٹی42نےفوٹیج حاصل کر لی

11 Jul, 2018 | 09:29 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عابد چوہدری:شہر میں ڈاکو راج برقرار، ستوکتلہ کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے موبائل شاپ کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں لوٹ لئے۔ سٹی فورٹی ٹو واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر لے آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ بردار دو ڈاکوؤں کو رومال سے منہ چھپائے دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ڈاکوئوں نے دکان کے عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ڈکیتی میں اپنی شناخت چھپانے کے لئے فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ بدل دیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:شہر میں ڈاکوؤں کی وارداتیں،شہری لٹ گئے
دونوں ڈاکوؤں نے دکان کے کیش کائونٹر سے اڑھائی لاکھ رقم لوٹی اور واردات کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ ڈکیتی دفعات کے تحت دکان مالک عثمان کی مدعیت میں تھانہ ستوکتلہ میں درج کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں