میوہسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا

11 Jul, 2018 | 07:33 PM

رانا جبران

زاہد چوہدری: میو ہسپتال میں گیس پریشر میں شدید کمی، سرجیکل ٹاور کا سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم فعال رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے منظور شدہ گیس پریشر پورا کرنے کیلئے سوئی گیس حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور کیلئے حاصل کئے گئے گیس کنکشن پر منظور شدہ گیس پریشر فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہواہے۔ میو ہسپتال سرجیکل ٹاور کو فراہم کی جانے والی گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے سنٹرل ایئرکنڈیشننگ پلانٹ چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاور اے سی پلانٹ مطلوبہ کولنگ نہیں کر پارہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

اس صورتحال پر میو ہسپتال انتظامیہ نے سوئی گیس حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سرجیکل ٹاور کیلئے حاصل کئے گئے گیس کنکشن پر جو منظور شدہ پریشر ہے اس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اے سی پلانٹ کو بلا تعطل چلایا جاسکے۔

مزیدخبریں