سراج الحق کا غلام احمد بلور کو ٹیلی فون، دھماکے کی مذمت

11 Jul, 2018 | 06:21 PM

رانا جبران

 قذافی بٹ: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا غلام احمد بلور سے ٹیلی فونک رابطہ، جلسہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اے این پی کے جلسہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی اور ہارون بلور کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صرف اے این پی پر نہیں، پورے ملک پر حملہ ہے، جماعت اسلامی اور پوری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

مزیدخبریں