ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا اڑھائی لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس ضائع کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کا اڑھائی لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس ضائع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) محکمہ ایکسائز کا بڑے پیمانہ پر نمبر پلیٹوں کو ضائع کرنے کا فیصلہ، نمبرپلیٹس گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے دفاتر میں پڑی ہیں۔ بارہا یاد دہانی پر بھی صارفین نے پلیٹس وصول نہیں کیں۔

 سٹی 42 کے مطابق محکمہ ایکسائز نے اڑھائی لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس ضائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوکہ گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے دفاتر کی چھت پر پڑی خراب ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ ادارے کے مطابق صارفین کو بار بارآگاہ کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس وصول نہیں کی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے تمام محکموں کو شجرکاری کا بڑا ٹارگٹ دے دیا

کریک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں کو اصلی نمبر پلیٹس لینے کی آگاہی دی گئی۔ جس کے باوجود بھی شہریوں نے نمبر پلیٹس وصول نہ کیں۔ ادارے کے مطابق غلط استعمال سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس کو ضائع کردیا جائےگا۔

اہم خبر لازمی پڑھیں: ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ نارکوٹکس کو فعال کرنے کے لیے بڑا اقدام

محکمہ ایکسائز نمبرپلیٹس کی وصولی کیلئے آخری اشتہار دے گی۔ ذرائع کے مطابق آخری اشتہار کے بعد وصول نہ کی جانیوالی نمبرپلیٹس کو فوری ضائع کردیا جائے گا۔