لاہور کے 3887 پولنگ اسٹیشنز پر کتنے سرکاری ملازمین ڈیوٹی دینگے؟

11 Jul, 2018 | 11:57 AM

(سٹی 42) عام انتخابات 2018 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی کا ٹاسک مکمل کرلیا گیا۔ 3887 پولنگ اسٹیشنز پر 38543 سرکاری ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق الیکشن 2018 کے سلسلہ میں الیکشن سیل نے 2 ہزار سرکاری ملازمین کو بیک اپ کے طور پر بھی رکھا ہے۔ یہ ملازمین ایمرجنسی کی صورت میں فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن سیل کے انچارج سید دلدار شاہ، سینئر سول جج شعیب عمران نے ڈیوٹیوں کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کروایا۔

سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیوں کے بعد لاہور کے تمام رٹیرننگ افسران کو سٹاف کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن سیل کے عملے نے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں کی فہرستیں ڈی آر اوز اور الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کر دی ہیں۔

الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے افسر و ملازمین سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں ان کی یہ کوششیں کیا رنگ لاتی ہیں، 25 جولائی کو واضح ہوجائے گا۔

مزیدخبریں