ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر کو ’’شیر‘‘ مل گیا

علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر کو ’’شیر‘‘ مل گیا
کیپشن: City42 - Irfan Shafi Khokhar, Ali Pervaiz Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) الیکشن کمیشن نے علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر کو’’ شیر ‘‘کا انتخابی نشان دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔روک سکو تو روک لو، مسلم لیگ (ن) کا اعلان بغاوت

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے نااہل ہونے کے بعد این اے 127 سے علی پرویز ملک اور پی پی 173 سے ملک عرفان شفیع کھوکھر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

خبر  ضرور پڑھیں۔۔الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا

لیگی رہنمائوں کی درخواست پر دونوں کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں لیگی رہنما 2018 کے عام انتخابات شیر کے نشان پر لڑیں گے۔

خبر پڑھنا مت پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے ہیلی کاپٹر مانگ لیا

واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں موجود ہیں اور وہ بروز جمعہ کو وطن واپس آئیں گے ۔