ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: City42 - Rain, Lahore Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قدرت کو لاہوریوں پر ترس آگیا، بادلوں نے باغوں کے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سورج چھٹی پر چلا گیا، ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،  گرمی کا زور ٹوٹنے سے لاہوریوں کے چہروں پر بہار آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اورکم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد جبکہ رفتار 37کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں بادل برسنے کی نوید سنادی۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام انتظامی اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔ ڈویژنل، ضلع اور مقامی سطح پر تمام انتظامی اداروں کو ضروری حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی اور بارشوں سے عموما متاثر ہونے والے حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

پی ڈی ایم نے ہدایت کی ہے کہ الرٹ جاری کرنے کا مقصد حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کے ذریعے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان سے حتی الامکان بچائو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہےکہ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے میں مرکزی کنٹرول روم تمام انتظامی اداروں کے مابین کو آرڈینیشن اور تعاون کیلئے 24 گھنٹے فعال اور الرٹ ہے۔