رائیونڈ ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

11 Jan, 2025 | 07:59 PM

سٹی 42 : رائیونڈ سٹی، لاہور روڈ پر کنگ ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق مقتولین میں 48 سالہ محمد ندیم اور 24 سالہ انتظار شامل ہیں ، مقتول ندیم ہارون آباد ضلع بہاولنگر، انتظار ستوکی ضلع قصور کا رہائشی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔ 
 

مزیدخبریں