ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارتِ صحت کو موصول ہوگئی۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اسلام آباد، لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ سے جمع کئے گئے سیوریج کے نمونے پازیٹو   نکلے، اس کے علاوہ ڈی جی خان، بارکھان، سبی، دُکی، مستونگ سے جمع کئے گئے سیوریج کے نمونے پازیٹو   نکلے، جبکہ لکی مروت، بہاولپور، گوجرانوالہ، نوشکی، کیچ، رحیم یار خان، لاہور کے سیوریج سیمپلز بھی پازیٹو    نکلے۔ 

 این آئی ایچ کے مطابق سیوریج سیمپلز دسمبر میں جمع کئے گئے تھے لہذا 2024 کے پولیو وائرس میں شمار ہوں گے ۔