ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب دھی رانی پروگرام؛ لاہور میں 51 شادیوں کی اجتماعی تقریب، سلامی کارڈ بھی دیا گیا

پنجاب دھی رانی پروگرام؛ لاہور میں 51 شادیوں کی اجتماعی تقریب، سلامی کارڈ بھی دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا ,"پنجاب دھی رانی پروگرام" لانچ کر دیا ۔ 

لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51 اجتماعی شادیوں سے آغاز کیا گیا، نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن بھی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فرداً فرداً سب نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی، مریم نواز نے دلہنوں کو پیار کیا اور دعائیں دیں۔ تقریب میں مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ لاہور ندیم کامران نے باری باری  دعا کرائیں۔ 

نو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے میٹرس، کھانے پکانے کا سامان ، ڈنر سیٹ اور دیگر سامان کے تحائف دیے گئے ۔  

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی، انہوں نے ہر دلہن کو پیار کیا اور سلامی کارڈ بھی دیا۔ دھی رانی سلامی کارڈ کر ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔ تقریب کے شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا، انہوں نے تحفہ کے طور پر ملنے والے سامان کا بھی معائنہ کیا۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ”دھی رانی پروگرام“ کے تحت موجود بیٹیوں اور بیٹوں،والدین اور اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی مبارکباددیتی ہوں، اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، دعا کے ساتھ میں بیٹیوں اور بیٹوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے آئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹوں کو آباد و شاد رکھے،  نئی زندگی کی شروعات میں برکت ڈالے،دکھ سکھ کا ساتھی بنائے ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی میں شمولیت ایک جذباتی لمحہ ہے، بے حد خوش ہوں ، شادی بچوں اور والدین کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے،دعا گو ہوں،  جتنے آپ کے والدین خوش ہیں، آپ خوش ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں، اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹو ں کو سکھ اورچین والی زندگی دے ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer