ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’سٹوڈنٹس ممکنہ انخلاء کیلئے تیار رہیں‘ کیلیفورنیا یونیورسٹی کا پیغام

’سٹوڈنٹس ممکنہ انخلاء کیلئے تیار رہیں‘ کیلیفورنیا یونیورسٹی کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس کی انتظامیہ کی جانب سے سٹوڈنٹس کیلئے پیغام جاری کی گیا ہے کہ وہ ممکنہ انخلاء کے لیے تیار ہو جائیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ "یہ انخلاء کا انتباہ نہیں ہے،" لیکن اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "پورے شہر کو لپیٹ میں لینے والی خوفناک آگ کی وجہ سے سٹوڈنٹس کے یونیورسٹی سے متصل زون میں انخلاء کے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے"۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیمپس میں موجود سٹوڈنٹس چوکنا رہیں اور انخلاء کے لیے تیار رہیں ۔ 

 یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا یہ کیمپس (Palisades) آگ کے اس علاقے کے قریب ہے جسے آج ہی انخلاء کا حکم جاری کیا گیا تھا۔