ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ کی بدترین آتشزدگی، لاس اینجلس کا کتنا حصہ کھا گئی ؟

تاریخ کی بدترین آتشزدگی، لاس اینجلس کا کتنا حصہ کھا گئی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  5 روز سے لگی خوفناک نے لاس اینجلس کے آس پاس تقریباً 38,000 ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ 

 فائر بریگیڈز کی ٹیمیں لاس اینجلس کے مختلف حصوں میں لگی آگ کو بجھانے میں لگے ہوئے ہیں، 5 روز سے جاری اس تباہی کی وجہ سے ہزاروں افراد گھر اور بجلی سے محروم ہیں۔

آگ کی اس خوفناک شکل کو  (Palisades Fire) کہتے ہیں، یہ تباہی منگل کی صبح شروع ہوئی، تاریخ میں لگنے والی سب سے بڑی آتشزدگی ہے۔ آتشزدگی کی یہ لہر  لاس اینجلس کے شہر سانتا مونیکا اور مالیبو کے درمیان 21,500 ایکڑ سے زیادہ کے رقبے پر پھیل چکی ہے۔  

یاد رہے کہ پاساڈینا کے شمال میں لگنے والی آگ جسے (Eaton Fire ) کہا جاتا ہے، یہ دنیا کی تاریخ میں لگنے والی دوسری سب سے بڑی آتشزدگی کی شکل تھی، جس نے 14,000 ایکڑ سے زیادہ رقبے کو جھلسا دیا تھا ۔