ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی، عظمیٰ بخاری

سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں، دھی رانی پروگرام مریم نواز کے دل کے قریب ہے۔ 

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی۔  پنجاب حکومت سفارش نہیں میرٹ پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

  پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور سول نافرمانی کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھے گئے، سازش سے اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا گیا، پہلے فائنل کال دی گئی جو مس کال ثابت ہوئی اور پی ٹی آئی والے ڈی چوک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے کوشش کر رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی این آر او کے لیے جھک گئے ہیں۔

 صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حکومت پر کرپشن کا الزام ہے اور خیبر پختونخوا میں تو ایک وزیر میٹرک فیل تھے، پی ٹی آئی کا پناہ گاہوں والا منصوبہ ناکام ہوا،انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے اے سی بند کروانے والوں کے لیے مکافات عمل ہے اور بانی پی ٹی آئی سے تو گھر والے بھی نہیں ملنے جاتے۔