منگیتر کو متاثر کرنے کیلئے آدمی موت کے منہ میں چلا گیا

11 Jan, 2025 | 04:04 PM

ویب ڈیسک : ازبکستان کے ایک چڑیا گھر میں اپنی منگیتر کو متاثر کرنے کے لیے ایک شخص نے شیر کے پنجرے میں قدم رکھ دیا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ 

ازبکستان کے ایک چڑیا گھر میں منگیتر کو خوش کرنے کی غرض سے شیر کے پنجرے میں جانے والا شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

گزشتہ ماہ 44 سالہ ایف ایرسکولو  ایک چڑیا گھر میں بطور زوکیپر (zookeeper) ڈیوٹی کررہا تھا، اس شخص نے منگیتر کو متاثر کرنے کیلئے 3 شیروں والے پنجرے میں جاکر ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا لیکن شیروں کے پنجرے میں قدم رکھتے ہی وہ شیروں کی خوراک بن گیا، اس شخص کی چیخیں اور سسکیاں آخری آواز بن کر اس کے موبائل میں ریکارڈ ہوگئیں۔ 

اس شخص کے فون سے حاصل ہونے والے کلپ میں ایف ایرسکولو  کو رات کے وقت شیروں کے پنجرے میں جاکر انہیں کھولتے اور پھر منگیتر کو مخاطب کرکے شیروں سے باتیں کرتے دیکھا گیا لیکن ایسا کرنا اسے بھاری پڑگیا، اور بھوکے شیر اس پر حملہ کرکے اسے کھا گئے۔

ایف ایرسکولو کی باقیات کو 4 گھنٹے بعد شیروں کے پنجرے سے نکالاگیا  جس دوران چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ تینوں شیر زوکیپر کو نشانہ بنانے کے بعد  چڑیا گھر سے فرار ہوگئے جس میں ایک کو تلاش کیے جانے کے بعد گولی ماردی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ زوکیپر  شیروں کے پنجرے کا ایک ماہر تجربہ کار رکھوالی تھا۔

مزیدخبریں