ملک اشرف : انٹر نیٹ سروس کی رفتار میں کمی کا معاملہ، جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، اور ایک متفرق درخواست دائر کی ہے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ انٹر نیٹ سروس کی رفتار میں کمی سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انٹرنیٹ سروس کی رفتار کم ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ درخواست میں بتایا گیاکہ انٹرنیٹ کی سست روی سے آن لائن کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں۔ رفتار کم ہونے سےانٹر نیٹ کام نہیں کرتا، اسی وجہ سے انٹرنیٹ سروس کی رفتار کم ہونے سے کتنا نقصان ہو رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹر نیٹ سروس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کاروباری خسارے کی تفصیلات طلب کی جائیں۔