سٹی42:لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ،لاس اینجلس میں سرخ رنگ کا سورج طلوع ہوا،ہزاروں گھر تباہ،11افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ اسٹارز کے محل نما گھروں کو خوفناک آگ نگل گئی، آگ 34 ہزار ایکڑ پرپھیل چکی،10 ہزار سے زائدعمارتیں جل چکی ہیں،خوفناک آگ سے اب تک 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ۔
متاثرہ علاقوں میں لوٹ مارکے واقعات کےبعد کرفیو نافذ کر دیاگیا،لوٹ مار روکنے کے لئے نیشنل گارڈ ز تعینات کردیے گئے۔
ماہرین نے طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی اور آگ مزید پھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیا،امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ لاس اینجلس جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے، متاثرہ علاقے میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔