سٹی 42 : داتا دربار پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم علی رضا نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی تصاویر وائرل کی۔ جس پر داتا دربار پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔
ایس پی سٹی کی داتا دربار پولیس کو اسلحہ نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی پر شاباش دی ۔