سٹی 42 : میرپورآزادکشمیر کے ضلع چکسواری میں لوکل اور انٹر نیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دو پولیس اہلکاروں ارشد اور راسب کو حراست میں لے لیا گیا، یہ پولیس ملازم بھتیجے شیراز کے ذریعے جعلی لائسنس کا کاروبار کر رہے تھے، ان دونوں پولیس ملازم کو ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا ہے، پولیس کے زیرِ حراست ان دونوں پولیس ملازم سے تفتیش جاری ہے ۔
ملزمان انید مرزا ولد محمد یعقوب قوم مغل،ہارون الرشید ولد عبدالرشید،فرحان علی ولد محمد حسین شاہ شامل ہیں ، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔