ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لئے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے،صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہو گا۔