مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، گرفتاریاں شروع

11 Jan, 2025 | 01:16 PM

عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔

حکام  کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر 20 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔
انہی اکاؤنٹس کی مدد سے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر،ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں،ایف آئی اے نے اب تک 3ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں