صحت کے شعبے میں خدمات کے لئے صوبے میں آئندہ 4 سال کے ترقیاتی منصوبے کا لائحہ عمل پیش

11 Jan, 2025 | 01:07 PM

دلشاد راؤ:محکمہ صحت نے صوبے میں آئندہ 4 سال کے ترقیاتی منصوبے کا لائحہ عمل پیش کر دیا۔دل، جگر اور جل جانے والے مریضوں کے جدید معیار کے بہترین علاج کا نیٹ ورک قائم ہو گا۔
منصوبے کے تحت پنجاب حکومت کا بھرتیوں کاجدید نظام متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی) کا پانچواں جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صحت کی فراہمی کے بنیادی اور ثانوی نظام، پاپولیشن ویلفیئر، اعلی تعلیم اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چیئرمین نبیل احمد اعوان، سیکرٹری آصف طفیل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
 اجلاس میں موروثی اور خون کی بیماریوں کے علاج کا پہلا ادارہ لاہور میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فنڈ کی بروقت فراہمی اور بہترین منصوبہ بندی پر مریم اورنگزیب کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو شاباش دی۔
 اجلاس میں 15 سے 20 فیصد فنڈز استعمال کرنے والی سکیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی کے 'کلینک آن ویلز' کے فلیگ شپ پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ماؤں کو فولک ایسڈ و آئرن،2 سال کے بچوں کو غذایت پوری کرنے والی دوائیوں،سٹینٹڈ گروتھ اور بچوں میں ذیابیطس کا پتہ لگانے والی سکریننگ مشینوں کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
 سینئر صوبائی وزیر  نے  ہدایت کی کہ میڈیکل سٹیز اور میڈیکل یونیورسٹی کیمپسز کاقیام،3000 نرسوں کی بھرتی کے عمل اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل افسران کی ذمہ داریوں کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں کی اپگریڈیشن کی رفتار بڑھانے،ہسپتالوں کے انتظامی مسائل کے حل اور بہتری کے لیے منیجمنث پلان پیش کرنے کی ہدایت  کی گئی۔
بزرگ شہریوں کے علاج معالجے کے لیے ہیلتھ پروگرام شروع کیاجاۓ گا۔
 اجلاس کو بریفنگ دی گئی  کہ ہسپتال مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام پر کام  کیا جائے۔بہاولپور میں 200 بستر ،میانوالی میں 100 بستر کے ماں اور بچے کے ہسپتال پرکام تیزکرنے ،میانوالی میں نرسنگ کالج کے قیام،اگلے مہینے تک دیہی اور بنیادی مراکز میں ضروری آلات اور فرنیچر کی فراہمی،پتوکی،قصور میں ٹی ایچ کیو میں20بیڈز پرمشتمل ٹراماسنٹر کی تعمیر جلد مکمل کرنے اور سست روی کا شکار ضلعی اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
 اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی 31 سکیموں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال میں کینسر ہسپتال بنارہے ہیں،وزیراعلی انیشٹیوپاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام ،سٹریٹیجک پلاننگ یونٹ قائم کیاجاۓ گا۔
پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز کی مزید بہتری اور ایمرجنسی سروس اکیڈمی کی اپگریڈیشن کے عمل کوجلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 اجلاس میں لاہورمیں شانوبابا چوک اور راجن پور میں بنگلہ اچھا میں ریسکیو سٹیشن جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ہائرایجوکیشن کی 100 سکیموں میں سے81جاری جبکہ 19نئی اسکیمیں شامل کی گئیں۔کیمپسز بناکر قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیز کو تعلیم فراہم کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ہائرایجوکیشن کو پی سی ٹو بنانے اور آئندہ ترقیاتی سکیموں کی پیشگی تیاری کی ہدایت  کی گئی۔
 اجلاس کے دوران وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم اور گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے 400 ملین مزید فنڈفراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں