وزیراعلیٰ مریم نواز آج ’’دھی رانی پروگرام ‘‘ لانچ کریں گی

11 Jan, 2025 | 12:47 PM

دلشاد راؤ:پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز آج ’’دھی رانی پروگرام ‘‘کو لانچ کریں گی،دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا، پہلے فیز میں 3ہزار شادیاں ہوں گی۔
تمام جوڑوں کو وزیراعلیٰ کی طرف سے فرنیچر ،ضروری اشیاء کے تحائف اور ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف دھی رانی کارڈ کی لانچنگ بھی کریں گی جس کے ذریعے نئے جوڑے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں