عمران یونس:محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خواتین کے 25 کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کر دیں، پرنسپلز لاہور،قصور،ننکانہ اور شیخوپورہ کالجز میں تعینات کی گئیں،پرنسپلز کو 3 سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر نازیہ اکرام پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج واپڈا ٹاون،ایسوسی ایٹ پروفیسر سعدیہ اکبر پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج شالیمار ٹاون،ایسوسی ایٹ پروفیسر منزہ محسن پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کاہنہ،اسسٹنٹ پروفیسر عابدہ بخاری پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اسلام پورہ میں تعینات کیا گیا۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ اختر پرنسپل گورنمنٹ کلیات البنات ایسوسی ایٹ کالج،اسسٹنٹ پروفیسر فرزانہ اشفاق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج داتا نگر ،اسسٹنٹ پروفیسر رابعہ غفار گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مانگا منڈی،اسسٹنٹ پروفیسر ارم ذوالفقار پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ہیئر بیدیاں تعینات کیا گیا۔