ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے ماضی کے ایک بیان کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی شادی کی ارادے واضح کردیے، اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مالی آزادی سے خوش ہیں اور اس وقت وہ اپنی زندگی میں اسی چیز کو ترجیح دے رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نوال سعید اپنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز انہیں پیغامات بھیجتے ہیں،اور صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ نوال سعید کا نام ماضی میں ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ بھی جوڑا گیا جسکو اداکارہ نے محض دوستی کہہ کر ٹال دیا،جبکہ ایک بیان میں تو نوال سعید کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئی۔
یہ الفاظ اداکارہ نے وصی شاہ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ادا کیے جب ان سے ساتھی اداکار کا نام پوچھا گیا، اس سوال کے جواب میں نوال سعید نے نام بتانے کے گریز کرتے کیا کہ وہ اس سوال کے جواب میں کسی کا نام نہیں لیں گی۔
ساتھ ہی انہوں نے دوران انٹرویو میں شادی کے بارے بھی بات کی یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ ڈراموں میں کئی بار دلہن بن چکی ہیں کہ فی الحال حقیقی زندگی میں وہ اپنی آزادی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور جلدی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔