ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواستیں 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ، جسٹس شجاعت علی خان کیس کی سماعت کریں گے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 15 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس شجاعت علی خان کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ، ذرائع کے مطابق درخواستگزار کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید بیرون ملک ہونے کے باعث کے باعث عدالت پیش نہیں ہوں گے،سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی جانب سے ملک اویس خالد پیش ہوں گے۔درخواستوں میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں نو منتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer