امتیاز محمود شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

11 Jan, 2025 | 11:42 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کے متعلق درخواست 14 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال شہری خاتون صائمہ امتیاز کی درخواست پر 14 جنوری کو سماعت کریں گے ،درخواستگزار خاتون نےاپنے شوہر امتیاز محمود شیخ کیخلاف تمام مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کیا ،صائمہ امتیاز نے 29 اگست 2024 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، ، پنجاب حکومت کے وکیل گزشتہ سماعت پر امتیاز محمود شیخ کیخلاف 12 مقدمات بارے رپورٹ دے چکے ہیں۔
 

مزیدخبریں