ملک اشرف: خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
رجسٹرار آفس نے آمنہ عروج کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 جنوری کیلئے مقرر کردی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بینچ درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔
فریقین کے وکلاء کو کیس کی سماعت کے متعلق نوٹس جاری کردئیے گئےہیں۔