25 موبائل فونز ریکور کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دیے گئے

11 Jan, 2025 | 11:27 AM

وقاص احمد:انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز نے25 موبائل فونز ریکور کر کے اصل مالکان کے سپرد دیے۔
رواں ماہ ای گیجٹ ایپ سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کے 25 موبائل ریکور کئے گئے،ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونیوالے موبائل اصل مالکان کے سپرد کر دیئے۔
گزشتہ برس بھی کروڑوں مالیت کے 3500سے زائد فونز ریکور کر کے مالکان کے سپرد کئے گئے۔شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے۔موبائل واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا۔
 ایس ایس پی محمد نوید نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیں،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں