نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی ویب سائٹ غیرفعال ہونے کا انکشاف

11 Jan, 2025 | 11:18 AM

جنید ریاض:پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی ویب سائٹ پیپرس ہفتوں سے غیر فعال ہونے کا انکشاف، ویب سائٹ غیر فعال ہونے سے سکول مالکان کو رجسٹریشن میں تاخیر کا سامنا ہے۔
لاہور میں درجنوں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن التواء کا شکار ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ نئے ٹی او آرز بننے کے باعث تاحال رجسٹریشن نہیں دی جارہی،بسوں کی خریداری، غیر اعلانیہ فیسوں میں اضافہ سمیت دیگرامور پر نئے ٹی او آرز تیار کیے جارہے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن بسوں کی خریداری کے ساتھ مشروط،بسوں کی خریداری اور نئے ٹی او آرز تیار ہوتے ہی رجسٹریشن دوبارہ کھول دی جائے گی،نئے ٹی او آرز بھی جلد تیار کرلیے جائیں گے۔

مزیدخبریں