ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کامخدوم محمد الزمان طالب المولیٰ کی برسی پر پیغام

بلاول بھٹو کامخدوم محمد الزمان طالب المولیٰ کی برسی پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامخدوم محمد الزمان طالب المولیٰ کی برسی پر پیغام،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم طالب المولیٰ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخدوم طالب المولیٰ روحانیت، سیاست اور ادب کے میدان میں ایک بلند پایہ شخصیت تھے،مخدوم طالب المولیٰ نے اپنی زندگی انصاف، جمہوریت اور انسانی وقار کے اصولوں کے لیے وقف کردی،مخدوم طالب المولیٰ نہ صرف ایک روحانی اور سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک منفرد شاعر بھی تھے۔

ان  کی شاعری انسانیت، ایمان اور زندگی کی حقیقتوں پر گہری سوچ کی عکاس ہے،مخدوم طالب المولیٰ کی پیپلز پارٹی کے اصولوں و نظریات سے ثابت قدمی بے مثال تھی،مخدوم طالب المولیٰ نے قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے شانہ بشانہ جدوجہد کی۔

مخدوم طالب المولیٰ کی قائد عوام اور بی بی شہید کے ساتھ جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے جدوجہد بے مثال ہے،آج کے دن ہم مخدوم طالب المولیٰ کی شاندار قربانیوں اور خدمات کو یاد کرتے ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم طالب المولیٰ کے جمہوری اقدار کے لیے انتھک جدوجہد اور ان کی دانشمندی سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں،ان کی میراث آج بھی ہمیں رہنمائی اور تحریک فراہم کرتی ہے۔