ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ

قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ سامنےآگیا، کشادہ نئی کارپٹڈ روڈ ، ماڈل سٹرکچر فینس ،ماڈل ریڑھیاں لگائی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، واہگہ کوریڈور پر 3ارب 28کروڑ سے زائد لاگت آئے گی،منصوبے پر کام کے حوالے سے اپیکس کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
منصوبے پر پنجاب حکومت نے ایک ارب کی ایلوکیشن رواں سال میں کررکھی ہے، منصوبے میں اس وقت جی ٹی روڈ پر سڑک کی از سر نو تعمیر کا کام جاری، جی ٹی روڈ کے اطراف واہگہ تک خوبصورت سٹینڈنگ والز بنائی جائیں گی۔
فینس کی صورت میں بننے والی آرٹیفیشل وال لاہورکی ثقافت کو اجاگر کرے گی، واہگہ بارڈرآنیوالوں ،بھارت سے پاکستان آنیوالوں کوسیاحتی کوریڈور ملےگا،قائد اعظم انٹرچینج سے واہگہ تک تجاوزات اور روڈ کی ابتر صورتحال سکیورٹی رسک تھا۔