ملک اشرف: بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتیں دائر کیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا،درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو دن کے وقت اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا.
سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم دے ۔