ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کڑاکے کی سر دی، درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہر میں کڑاکے کی سر دی، درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف:شہر میں سردی کی لہر برقرار  اورمطلع جزوی طو رپر ابر آلود ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 198 ریکارڈ کی گئی۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر آ گیا۔محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
جوہر ٹاؤن میں آلود گی کی شرح 288، ڈی ایچ اے میں  276 ،امریکی قونصلیٹ 299، عسکری ٹین میں شرح 269  جبکہ کوٹ لکھپت 258،غازی روڈ پر آلودگی کی شرح 188ریکارڈ کی گئی۔

 دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی،دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا اورلاہور کی متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔