لاہور بار کے انتخابات میں 34 امیدوار مدمقابل

11 Jan, 2025 | 10:06 AM

ملک اشرف:ایشیا کی سب سے بڑی لاہور بار کے انتخابات، لاہور بار کے انتخابات میں 34 امیدوار مدمقابل،14ہزار712 وکلابائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرینگے۔
الیکشن بورڈ کی طرف سے 400ملازمین انتخابی عمل میں شریک،پولنگ شروع کرنے کیلئے امیدواروں کی کمپیوٹر کی چیکنگ کیلئے طلب کرلیا گیا،چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے تمام امیدواروں کو طلب کیا گیا۔
ایوان عدل کے باہر وکلا کے بیٹھنے کیلئے واٹر پروف ٹینٹ لگائے گئے،مرد وکلا کیلئے 10،خواتین وکلا کیلئے ایک پولنگ بوتھ مختص،لاہور بار کے صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر کے میاں فیض علی امیدوار،صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے مبشر رحمان امیدوار،لاہور بار کی صدارت کیلئے دو آزاد امیدوار ادیب اسلم ،عرفان حیات بھی مدمقابل ہے۔

لاہور بار کے نائب صدر کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار مدمقابل،ساجد حسین ، ملک افضل ،ملک سیف کھوکھر ،میاں شرجیل،میاں طاہر منیر ،ہمایوں ظہیر بھٹی بھی نائب صدارت کیلئے مدمقابل ہیں۔
ماڈل ٹاؤن کی نشست پر آصف کنول ،اسلم بھلر اور وقاص اسلم کاہلوں مدمقابل،کینٹ کچہری کی نشست پر افلاطون جکھر،زاہد محمود گل ،عابد لطیف میں مقابلہ،سیکرٹری کی نشست پر جنید حیدر انصاری ،شعیب اشرف بھٹی،ملک شرجیل میں مقابلہ ہے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری کی نشست پر ملک فہد ،نصیر بھلہ، وقار حسین مد مقابل،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ثمینہ بسرا،شجاعت علی خان،شکیل اسحاق میں مقابلہ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر اعجازگجر،زوییب خان اور ملک ندیم میں مقابلہ،لائبریری کی نشست پر ارشد چدھڑ ،ایم فریاد چودھری ،ثمینہ کھوکھر مدمقابل،آڈیٹر کی نشست پر پروفیسر عتیق اور راحیلہ حفیظ رانا کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزیدخبریں