ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند،موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر

 لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند،موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کو شدید دھند نے لپیٹ میں لے لیا۔

دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند کے ڈیرے رہے، پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کے باعث داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا۔

قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر ہوئی، ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔