لینڈ کروزر ڈرائیور کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

11 Jan, 2025 | 09:19 AM

عمیر افضل:لاہور میں مولانا شوکت علی روڈ پر جناح ہسپتال کے قریب لینڈ کروزر نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق جناح ہسپتال سے آگے مولانا شوکت علی روڈ یو ٹرن کے قریب حادثہ پیش آیا،  پولیس کا کہنا تھا کہ لینڈ کروزر نشے میں دھت شخص نے ایک آلٹو گاڑی ایک کرولا گاڑی کو ہٹ کیا،دونوں گاڑیاں و موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک شخص جان کی بازی ہارا، ٹریفک پولیس و پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں، دوسری گاڑی کرولا نہیں گرینڈی ہے۔

ابتدائی تحقیات کے مطابق تین افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا،نشے میں دھت لینڈ کروزر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، لینڈ کروزر کے ڈرائیور کو مسلم ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی شہریوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث شہری کو ٹکر ماری۔

مزیدخبریں