پنجاب کے جرنلسٹوں کے لئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سرپرائز

11 Jan, 2024 | 09:54 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کو  آخر کار پنجاب کے صحافیوں کا بھی خیال آ گیا۔ پنجاب کے جرنلسٹوں کے لئے سرپرائز  پرسوں ہفتہ کے روز آ رہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ پرسوں ہفتہ کے روز بیٹھ کر پنجاب بھر کے جرنلسٹوں کے لئے کوئی اناؤنسمنٹ کرنے جا رہے ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ وہ کام کسی پریس کلب کے ارکان سے متعلق نہیں ہو گا  بلکہ تمام صحافیوں کے لئے براہ راست ہو گا اور اس کا فائدہ تمام پروفیشنل جرنلسٹوں کو ہو گا۔ 

مزیدخبریں